”وزیراعظم کو اقتدار کا آخری یوم پاکستان مبارک ہو “سلیم صافی نے یہ ٹویٹ کیا تو آگے سے شہباز گل بھی میدان میں اتر آئے ، کیا جواب دیا ؟ نئی بحث شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں آج یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں او آئی سی میں شریک مہمانوں نے شرکت کی ، پریڈ کے آغاز پر جے 10سی طیاروں کی جانب سے سلامی دی گئی اور تقریب کا آغاز ہوا لیکن دوسری جانب ٹویٹر پر صحافی سلیم صافی اور معاون خصوصی شہباز گل کے درمیان سخت ’ الفاظ‘ کا تبادلہ دیکھنے کو ملا ۔
تفصیلات کے مطابق سلیم صافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یوم پاکستان مبارک ہو۔۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم کو ان کے اقتدار کا آخری یوم پاکستان مبارک ہو۔ آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ عارف علوی کو 23مارچ کی آخری سلامی لینا مبارک ہو۔ انشااللہ مہنگائی کے شکار غریب عوام جلد سونامی کی تباہ کاریوں سے نجات پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیں گے۔“


سلیم صافی کے اس ٹویٹ پر عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل میدان میں آئے اور سلیم صافی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اور اس کے بعد سلیم صافی نے وزیراعظم بن جانا ہے۔ بھائی جتنے مرضی اعلان کر لے تیری قسمت میں پھر بھی دن رات عمران خان کہ بغض میں جلنا کڑھنا خبریں گھڑنا جھوٹ بولنا اور تڑپنا ہی رہنا ہے۔ اللہ نے آپکو حسد کی ایسی بیماری میں مبتلا کیا جو لا علاج ہے۔ کڑھتا جا روز اعلان اپنی آخری سانس تک۔“