ریکوڈک کے جادوگر تبدیلی چاہتے ہیں، نواب اسلم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلی والی کی رخصتی اور نئی والی کو گھر لائے کچھ دن ہوئے اور اب ان کی بھی رخصتی کی تیاریاں کی جارہی ہیں ہمیں لگتا ہے ریکوڈک کے جادوگر تبدیلی چاہتے ہیں۔