سجل اور احد کی علیحدگی کی خبریں، ثناء شاہنواز کا سجل کے لیے خصوصی پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ پروڈیوسر اور ہمایوں سعید کی سالی ثناء شاہنواز نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبروں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر سجل علی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا، یہ حمایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی انہوں نے انسٹاگرام سے اپنے نام کے ساتھ لگا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ثناء شاہنواز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سجل کے لیے لکھا کہ ’اللہ آپ کو مستقبل میں خوشیوں اور مزید ترقی سے نوازے، آپ شاندار ہیں سجل۔‘ یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا ہے، احد رضامیر اور سجل علی کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں، یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔
ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔
شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا لیکن اب انسٹاگرام پر ان کے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹ چکا ہے اور صرف سجل علی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔