واضح رہے کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 25سیٹیں جیتی تھیں ، ایک سیٹ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں الیکشن کرائے گئے ، وہ سیٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں آئی جبکہ خواتین کی پانچ میں سے تین مخصوص نشستیں اور دیگر تین نشستوں پرکامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں32سیٹوں کیساتھ پوزیشن مستحکم ہے . پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں 11سیٹیں جیتیں جبکہ خواتین کی ایک مخصوص نشست ان کے حصے میں آئی ، پیپلزپارٹی 12سیٹوں کےساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن سات سیٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے . جموں کشمیر پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس صرف ایک ایک نشست ہے . پیپلزپارٹی کے دو نشستوں پر کامیاب امیدوار چودھری یاسین کو ایک سیٹ چھوڑنا ہوگی . . .
مظفر آباد (قدرت روزنامہ) کون بنے گا آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم ، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اپنے اپنے امیدوار کو نامزد کر دیا گیا ہے .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالقیوم کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے میدان میں اتارا گیا جبکہ چودھری لطیف اکبر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں .
متعلقہ خبریں