عائشہ خان کی شوہر اور بیٹی کیساتھ تصاویر منظرِ عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ خوبرو اداکارہ عائشہ خان کی اپنے شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
گزشتہ روز عائشہ خان کی اپنی فیملی کے ساتھ یہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی، جس میں وہ اپنے شوہر اور بیٹی ماہ نور کے ساتھ شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اس جوڑے کے ہاں گزشتہ سال 10 نومبر کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک نے برٹش رائل ملٹری اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ گریجویشن کیا اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نوجوان کیڈٹس کو ملٹری کی تربیت فراہم کی۔میجرعقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسرہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلواربھی جیتی۔