یوم پاکستان کے موقع پر قومی کھلاڑی بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے دن یوم پاکستان کے نام کیا ہے۔23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا، کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی رہیں۔
آج کے دن کے موقع پر قومی کھلاڑی بھی جوش و جذبہ کے ساتھ پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے جس کی تصویر پی سی بی نے شئیر کی ہے۔


چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کیے۔
دوسری جانب ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔