چوہدری نثار سے ملاقات ہوچکی ہے،ابھی ترپ کا پتہ شو نہیں کیا،وزیراعظم عمران

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف مجرم ہے، مقصود چپڑاسی والے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنا اپنی توہین سمجھتا ہوں،این آر او دینا ہوتا تو اب تک دو چکا ہوتا، کسی صورت این آر او نہیں دوں گا،بیرونی طاقتیں چاہتی ہیں کہPUPPETSکو اوپر لائیں، کیونکہ چورسر اٹھا کر بات نہیں کر سکتا،

جن کا پیسہ باہر پڑا ہواس کو مینج کرنا آسان ہوتا ہے،نہ صرف میرے ناراض کارکن واپس آچکے بلکہ نئے لوگ پارٹی جوائن کر رہے ہیں۔ عوام بھی میرے ساتھ ہے، پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ سب ڈاکو میرے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں