میں پاک فوج نے خلاف نہیں جا سکتا، عامر لیاقت نے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کروائی جا چکی ہے جس پر اجلاس 25 مارچ کو ہونے جارہاہے ، تحریک کے پیش نظر سیاسی پارہ ہائی ہے ، حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی اسلام آباد میں جلسوں کا اعلان کر چکے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں عامر لیاقت بھی میدان میں آ گئے ہیں اور حیران کن پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیا قت نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جتنی رنڈیاں ہیں ان کے بچے سن لیں (پنجابی میں بیوہ کو رنڈی کہتے ہیں)آج ملاقات کے بعد گالیاں مت دینا،میں عامرلیاقت حسین افواج پاکستان کے خلاف نہیں جاسکتا،اپنے ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں کر سکتا، میں نے دو ووٹ دیے، ایک عمران خان، دوسرے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے!۔“