دو پاکستانی بھائی آسٹریلین اسپیس ایوارڈز میں فائنلسٹ کے لیے نامزد

آسٹریلیا(قدرت روزنامہ)مستقبل میں انسان کے مریخ پر جابسنے کا تصور ہی خواب و خیال لگتا ہے، لیکن پاکستان کے دوبھائی اس خواب کی تعبیر کے مشن پر کام کررہے ہیں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نےپاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا، یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے کہ پاکستانی بھائیوں کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیاں آسٹریلین اسپیس ایوارڈز2022 میں فائنلسٹ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔
مریخ ڈائنامِکس اور SCOOP نامی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیز پاکستانی بھائی ڈاکٹر محمد اکبر حسین اور محمد مہدی حسین چلارہے ہیں۔دونوں بھائیوں کو بہترین اسٹارٹ اپ آف دی ایئر ایوارڈ اور انوویٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، اسپیس ایوارڈ آج سڈنی میں منعقد کئے جائیں گے۔
مریخ ڈائنامکس ایک خلائی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کمپنی ہے جس کے ذریعے مریخ پر انسانی رہائش کے لیے انجینرنگ حل دیا جارہا ہے، مریخ ڈائنامکس میں کریٹر ہاب ڈیزائن کی بنیاد پر کم قیمت، انتہائی موثررہائش کے ماڈلز پیش کئے گئے۔
سدرن کراس آؤٹ ریچ آبزرویٹری پراجیکٹ (SCOOP) آسٹریلیا کی پہلی موبائل فلکیاتی رصد گاہ ہے، اسکوپ کا نیٹ وورک بڑھا کر خلائی ملبے کی نشاندہی اور اس کے خاتمے کے لیے حل دیا گیا ہے۔بیکار یا تباہ ہوجانے والے سیٹلائٹ کا کچرا کروڑوں کی تعدادمیں خلا میں رہ جاتا ہے، صدر پاکستان آسٹرونومرز سوسائٹی مہدی حسین کا کہنا ہے کہ یہ مدار میں گھومنے والے سیٹلائیٹ کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ناممکن ہوتی جا رہی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن…

5 mins ago

موسمی تبدیلی: کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، وارننگ جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے…

13 mins ago

اسلام آباد اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے…

20 mins ago

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں میں تصادم، کالج 2 ہفتوں کیلئے بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد…

26 mins ago

’کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا گٹھ جوڑ ہے‘ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا…

33 mins ago

بلوچستان حکومت مالی سال 2021-22 میں ایک ارب سے زائد رقم استعمال ہی نہ کر سکی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ…

43 mins ago