کچھ منحرف اراکین واپس آنے کے لیےہم سے رابطہ کرچکے ہیں، فیصل جاوید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سینیٹر فیصل جاوید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ لوگ واپس آنے کے لیےہم سے رابطہ کرچکے ہیں۔فیصل جاوید خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ منحرف ارکان کو شو کاز دیا ہے کہ انہوں نے ہمشہ کے لیے سیاست ختم کرنی ہے یا واپس آنا ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ کیا لوگوں کی نمائندگی یہ پارلیمنٹیرینز کر رہے ہیں، قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کےخلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جمہوریت نہیں لین دین ہے۔