اپوزیشن نے جو کھیل شروع کیا ہے اسے ہم ختم کریں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے جو کھیل شروع کیا گیا تھا اسے اب ہم ختم کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عام وکیل وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کا ردعمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بار کونسلز کو سپریم کورٹ بار کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے اور ان کے محاسبے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی باڈی پرتحفظات ہیں، امید ہے کہ ججز آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، ججز قابل احترام اور غیرجانبدار ہیں جنہیں جانبدار ثابت کرنے کی کوشش کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔
بعدازاں وفاقی وزیر حماد اظہر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک ملکی معیشت پر حملہ ہے اور یہ حملہ بھی دیگر حملوں کی طرح ناکام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ضمیر فروش اور دوسری طرف سرٹیفائی ڈصادق امین کھڑا ہے کیونکہ عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کی نہ ہی بلیک میلنگ کا سہارا لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی رپورٹ کے مطابق کورونا کے دوران سب سے کم غربت پاکستان میں تھی اور زرمبادلہ ذخائر 3 فیصد بڑھ گئے ہیں جو کہ ن لیگ سے ہضم نہیں ہورہا ہے۔
اسکے علاوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات شہباز گل نے کہا کہ منحرف ارکان کو ٹکٹ دینا ہماری غلطی تھی اور 2 سے 4 افراد کے علاوہ کوئی اور نہیں جو اپوزیشن کے ساتھ اور عمران خان کے خلاف کھڑا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ کوئی عدالتی ریفرنس موجود ہیں۔انہون نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن کے درمیان جنگ حق اور باطل کی ہے اور فصؒہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیں گے۔