پی ڈی ایم کا لانگ مارچ؛ جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں

کراچی (قدرت روزنامہ)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے کراچی سے جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں اور کارکنوں کا قافلہ روانہ ہوگیا ہے۔جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔
شیڈول کے مطابق بلوچستان سے بڑا قافلہ 25 مارچ کو روانہ ہوگا جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے علاوہ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلہ 26 مارچ کو روانہ ہوگا۔ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوں گے اور سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔
اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کا پڑاؤ اسلام کے سیکٹر جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان ہوگااور دھرنا بھی اسی مقام پر دیا جائے گا۔پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کے لئے انتظامیہ سے 10 روزہ پڑاؤ کی تحریری اجازت بھی مانگ لی ہے۔

Recent Posts

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

2 mins ago

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

5 mins ago

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

2 hours ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

3 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

3 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

3 hours ago