دنانیر نے سجل کے ساتھ پریڈ کی تصاویر شیئر کردیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مختصر ویڈیو سے سرحد پار مشہور ہونے والی ’پاووری گرل‘ دنانیر مبین نے گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ڈے پریڈ میں شرکت کی۔
دنانیر مبین نے اداکارہ سجل علی، کبریٰ خان، حریم فاروق اور شہریار منور کے ہمراہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔
View this post on Instagram
تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے نامور ستاروں سے ملاقات بھی کی تھی۔
سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی ایک ویڈیو زیر گردش کررہی تھی، جس میں انہیں مایا علی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔