شاہد خاقان کا وزیراعظم پر عہدہ استعمال کرنے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پر جماعت کی سرگرمیوں کے لیے عہدہ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری وسائل کا استعمال سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، 27 مارچ کے جلسے کے لیے وزیراعظم کے عہدے اور سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ عمران خان کے اس عمل پر نوٹس لے۔
دوسری جانب ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے، وزیراعظم نے قوم کے ساتھ جھوٹ بولا، فراڈ کیا، 4 سال میں صرف قوم کا وقت برباد کیا ہے۔رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ان کے خلاف کھڑی ہیں۔