سارے چور اکٹھے ہو گئے، پوری قوم 27 مارچ کو باہر نکلے اور سچائی کا ساتھ دے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، چاہتا ہوں 27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے، ہم برائی کے ساتھ نہیں سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ لوگ قوم کے پیسے سے عوامی نمائندوں کو خریدرہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے27مارچ کےجلسےکےحوالےسےقوم کےنام اہم پیغام میں کہا کہ امربالمروف ونہی عن المنکرقرآن پاک میں اللہ کاحکم ہے، اللہ تعالی مسلمانوں کوحکم دیتاہےکہ اچھائی کےساتھ کھڑےہوناہے، اسلام میں برائی اوربدی کےخلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سارے چور اکٹھے ہو گئے، ڈاکوؤں کاٹولا30سال سےملک کولوٹ رہاہےاورپیسےباہربھیج رہاہے۔ کرپٹ ٹولےنےعوامی نمائندوں کےضمیرکی قیمتیں لگائیں، عوام کے پیسے سے عوامی نمائندوں کی خریدوفروخت کی جا رہی ہے، چاہتا ہوں عوام 27 مارچ کو سچائی کا ساتھ دیں۔
دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے اتحادیوں کو مشورہ دیا ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، اگر اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے بندےہیں، انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعظم کو چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے۔