عمران خان اور آصف زرداری کی خوشگوار موڈ میں یہ تصویر کب کی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماضی کے اسٹار کرکٹر اور موجودہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی سابق صدر آصف علی زرداری کی خوشگوار موڈ میں ایک تصویر گردش کررہی ہے۔
عمران خان کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ 90 کی دہائی میں چیمپئنز ٹرافی وصول کرتے یہ نایاب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اگرچہ آصف علی زرداری کے پاس اس وقت کوئی عہدہ نہیں تھا، لیکن انہوں نے 90 کی دہائی کے اوائل میں شارجہ میں اپنے پہلے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کو ٹرافی سونپی تھی۔
ایک اور تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں آصف علی زرداری کو شارجہ اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اور اپوزیشن آج سیاسی محاز پر آمنے سامنے ہے، اپوزیشن ارکان نے تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔