اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپ کو برصغیر کے دو بڑے کھلاڑی بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی آمدنی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں اور ساتھ ہی دونوں کی تنخواہوں کا موازنہ بھی کریں گے .
قومی کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم اور بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا شمار عالمی کرکٹ کے دو بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے .
دونوں بلے بازوں نے گذشتہ برسوں میں بیٹنگ کے متعدد ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں جبکہ ان کھلاڑیوں کا شمار عظیم کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے .
بابر اور ویرات کا اب تک کیریئر ایک جیسا ہی رہا ہے، جہاں ویرات کا شمار گذشتہ دہائی کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر کیا جاتا ہے تو وہیں بابر اعظم کا شمار موجودہ دہائی کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے .
دونوں بلے بازوں نے اب تک اپنے کیریئر میں عالمی کرکٹ پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے اور بلاشبہ نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے نوجوان کرکٹرز کی ایک نسل کو متاثر کیا ہے .
جہاں کوہلی نے اپنے آپ کو دنیا بھر میں کھیلوں کی سب سے مشہور شخصیات میں سے ایک کے طور پر قائم کیا ہے تو وہیں بابر اب بھی اپنی جگہ بنانے کی کوشش میں ہیں جبکہ انہوں نے تو ابھی اپنا سفر کا آغاز ہی کیا ہے .
دونوں بلے بازوں نے میدان میں اپنا سب کچھ دے دیا ہے اور اپنے اپنے ممالک میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن کر اپنی کارکردگی کا صلہ حاصل کر چکے ہیں . آئیے ان دونوں کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے موازنہ پر ایک نظر ڈالتے ہیں
قومی ٹیم
بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا شمار اس وقت اپنے اپنے بورڈز کی اعلیٰ ترین کیٹیگری میں ہوتا جبکہ کوہلی کا اے پلس کیٹیگری کے تحت میں تو وہیں بابر کی اے کیٹیگری ہے .
پی ایس ایل اور آئی پی ایل
دونوں اسٹار کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی ٹی 20 لیگز میں بھی سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی ہیں . پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے بابراعظم پلاٹینم کیٹیگری میں کھیلتے ہیں .
دوسری جانب ویرات کوہلی موجودہ آئی پی ایل سیزن کے لیے تنخواہ میں کٹوتی کے باوجود بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں . ویرات کوہلی نے نئے سیزن سے قبل آئی پی ایل کی نیلامی میں اسکواڈ کو تقویت دینے کے لیے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا .
پی ایس ایل اورآئی پی ایل کی کمائی
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کی پی ایس ایل سے کل کمائی 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے جبکہ ویرات کوہلی ان سے کئی گنا زیادہ 20 لاکھ ڈالر کماتے ہیں . جہاں دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ممالک اور فرنچائزز کے لیے اسٹار پرفارمر رہے ہیں، وہیں دونوں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بڑا فرق ہے .