گاڑی پر جھنڈے لگا کرآئے، ہم آج تک حکومت کا حصہ ہیں: امین الحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہےکہ ہم آج تک حکومت کے ساتھ ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے اور باہمی مشاورت سےفیصلے کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گاڑی پر جھنڈے لگا کرآئے ہیں اور ہم آج تک حکومت کا حصہ ہیں۔امین الحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے، پی پی، جے یوآئی ف، مسلم لیگ (ن) اور حکومت سے بھی مذکرات جاری ہیں جب کہ پرویز خٹک، اسد قیصر اور اسد عمر کے ساتھ رابطہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک دو دن میں تمام چیزیں واضح ہو جائیں گی تو میڈیاکوپیش کریں گے، مجھے ماضی میں کوئی فون نہیں آیا، امید ہے مستقبل میں بھی نہیں آئےگا۔