کپل شرما شو کو بریک لگنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کامیڈین کپل شرما کے شو کو ایک بار پھر بریک لگنے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق کپل شرما شو کو کچھ دن کے لیے آف ایئر کردیا جائے گا، جس کی وجہ میزبان اور اداکار کپل شرما کا امریکا کا دورہ ہے۔
کہا جارہا ہے کہ کپل شرما اپنے امریکا کے دورے کے باعث شُوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جس کی وجہ سے شو نشر نہیں کیا جا سکے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کپل نے جون کے وسط میں امریکا کے ایک ماہ کے دورے کا منصوبہ بنایا ہے اور وہ شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، اس طرح ٹیم نے اسی وقت کے دوران وقفہ لینے کا فیصلہ کیا۔پچھلے سال بھی کپل نے شو سے بریک لیا تھا، ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے گھر بچے کی پیدائش ہوگی جس کے باعث انہوں نے کام سے چھٹی لے لی ہے۔