محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بہار کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بہار کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا، خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں 31 مارچ سے7 اپریل تک بہار کی چھٹیاں ہوں گی، دوبارہ تعلیمی سلسلے کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔ ہم نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جس کے تحت خیبر پختونخوا کے تمام اسکولوں میں31 مارچ سے 7 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی، خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں چھٹیوں کے بعد تعلیمی سلسلے کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔ یاد رہے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نے بھی موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم بہار نے نجی تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا مزہ بھی دوبالا کردیا۔

یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ، اور یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجز، مراکز اور تعلیمی ادارے 28 مارچ سے 8 اپریل 2022 تک بند رہیں گے۔ یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ نجی سکولوں میں پہلے ہی موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ نجی سکولوں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سکولوں میں چھٹیاں 22 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تا حال کوئی نو ٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز کب سے ہوگا۔

Recent Posts

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

2 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

3 hours ago