عمران خان خود کو بچانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کشتی ڈوبتا دیکھ کر خود کو بچانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں . لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ میں پارٹی ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ن لیگ سے کوئی بندہ نہیں گیا، مشکل وقت میں سب نے نواز شریف کا ساتھ دیا، عمران خان کے تو سارے لوگ چلے گئے اور جارہے ہیں، کیا یہ پارٹی سے ممبران نکالیں گے یا لوگ اسے نکالیں گے؟
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان خزاں کی طرح تمھارے سارے پتے جھڑ چکے ہیں، عوام اب عمران خان کو نکا لنے کے لیے نکلے گی، عمرا ن خان کو استعفیٰ نہیں اب سیدھے گھر جانا ہوگا، عمران خان روز کہتے ہیں میرے پاس سیاسی پتے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ ان کے سارے پتے کٹ چکے ہیں .


انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اپنی کشتی ڈوبتا دیکھ کر سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، ایک ایک دن ووٹنگ آگے کر کے عمران خان اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے، کیا کوئی عزت والا شخص اس طرح اقتدار سے چپکا رہے گا؟ ایک رکن کو پکڑتا ہے تو دوسرا رکن بھاگ جاتا ہے .
انہوں نے کہا کہ جو کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا آج ایڑیاں رگڑ رگڑ کر این آر او مانگ رہا ہے، تمہارا اقتدار عالمی سازش یا اپوزیشن نے ختم نہیں کیا بلکہ یہ عوام کی بددعاؤں نے ختم کیا ہے، جب میں اسلام آباد پیشی پر جارہی ہوتی ہوں تو لوگ مجھے آکر کہتے تھے کہ عمران خان سے میری جان چھڑاؤ .

. .

متعلقہ خبریں