لندن(قدرت روزنامہ) لندن کے مصروف علاقے میں ایک مکان ایسا بھی ہے جس پر بڑے آئینے نصب ہے اوردور سے دیکھنے پر یہ اوجھل ہی دکھائی دیتا ہے اور اسے ’دکھائی نہ دینے والا مکان‘ کہا گیا ہے۔رچمنڈ سرکس چوراہے پر اے 316 روڈ پر واقع یہ مکان تعمیر کا شاہکار تو ہے ہی لیکن یہ باقاعدہ قابلِ رہائش گھر بھی ہے۔ اسے 2015 میں ایلکس ہا نے ڈیزائن کیا تھا۔ 2019 سے یہاں لوگ رہ رہے ہیں۔ وہ گھر سے باہر دیکھ سکتے ہیں لیکن باہر سے گزرنے والے افراد صرف اپنا عکس ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ وجہ ہے لوگ یہاں رکتے ہیں اور بال وغیرہ سنوار کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔
گھرکےمالک نےبتایا کہ ڈیزائنر نے یہ گھر اس لئے بنایا تھا کہ وہ اپنے ماحول سے بات کرسکے کیونکہ چوراہے کے درختوں کے عکس آئینوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ مکان ایک عرصے سے یہاں موجود ہے لیکن ریڈ اٹ ویب سائٹ پر بعض تصاویر وائرل ہونے کے بعد دوبارہ اس پر خبریں شائع ہورہی ہیں۔
اوجھل مکان کی تصاویر دوبارہ وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس گھر کو دوبارہ دیکھا ہے۔ بعض صارفین نے کہا کہ وہ یہاں سے گزرے لیکن اس کا نوٹس نہیں لیا۔ بعض افراد نے سوال کیا کہ آخر اتنے بڑے آئینوں کو شفاف و صاف کیسے رکھا جاتا ہے۔ لوگوں کی اکثریت نے کہا کہ وہ اس مکان کی ساخت اور ڈیزائن جاننے سے قاصر ہیں کیونکہ کسی بھی طرح یہ گھر اپنے اندرونی راز نہیں کھولتا۔بعض افراد نے آئینوں کی مضبوطی پر سوال کئے ہیں کیونکہ ٹریفک کے ارتعاشات سے بڑے آئینے چٹخ کر ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…