سورج قہر ڈھانے والا ہے،قیامت خیز گرمی، کل سے کون کون سے علاقے جل اٹھیں گے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں کل (جمعہ سے) گرمی کی نئی لہر متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر 27مارچ تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جا سکتا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب درجہ حرارت اصل سے زائد محسوس کیا جا سکتا ہے۔شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔