لمپی اسکین، 4 دن میں 2 ہزار نئے کیسز رپورٹ، 29 گائیں مر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ لائیو اسٹاک نے لمپی اسکین بیماری کے 4 روز میں 2 ہزار سے زائد کیسر رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے . محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 408 کسیز رپورٹ ہوئے ہیں .


رپورٹ کے مطابق صوبے میں بیماری سے 4 روز میں 29 گائیں مرچکی ہیں، یوں مرنے والی گائیوں کی مجموعی تعداد 254 ہوچکی ہے .
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق لمپی اسکین کے یومیہ 250 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، صوبے میں بیماری سے متاثرہ گائیوں کی تعداد 29 ہزار 262 ہوگئی ہے . رپورٹ کے مطابق ادویات اور ویکسینیشن سے 13 ہزار 838 گائیں بچالی گئیں .
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . ماہرین صحت کے مطابق 14 روز میں جانوروں پر وائرس کے اثرات مکمل نمودار ہوجاتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں