لمپی اسکین، 4 دن میں 2 ہزار نئے کیسز رپورٹ، 29 گائیں مر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ لائیو اسٹاک نے لمپی اسکین بیماری کے 4 روز میں 2 ہزار سے زائد کیسر رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 408 کسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں بیماری سے 4 روز میں 29 گائیں مرچکی ہیں، یوں مرنے والی گائیوں کی مجموعی تعداد 254 ہوچکی ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق لمپی اسکین کے یومیہ 250 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، صوبے میں بیماری سے متاثرہ گائیوں کی تعداد 29 ہزار 262 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ادویات اور ویکسینیشن سے 13 ہزار 838 گائیں بچالی گئیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق 14 روز میں جانوروں پر وائرس کے اثرات مکمل نمودار ہوجاتے ہیں۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

10 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

15 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

26 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

32 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

43 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

49 mins ago