سندھ ہائی کورٹ: ضمیر عباسی کیخلاف درخواست کا حکمنامہ جاری
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کے خلاف درخواست کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے ضمیر عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا عبوری حکم برقرار رکھا ہے اور اس حوالے سے درخواست سماعت 29 مارچ کو مقرر کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے ضمیر عباسی کے خلاف دائر درخواست کو دیگر درخواستوں سے الگ کردیا ہے۔