اگلے مہینے ان چوہوں کی دکان مکمل بند ہوجائے گی، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگلے مہینے ان چوہوں کی دکان مکمل بند ہوجائے گی، مانسہرہ کا جلسہ دیکھ کر اپوزیشن کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں، پلاسٹک کی گڑیا نے آج تین درجن لوگوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مانسہرہ میں عمران خان کا جلسہ دیکھیں، اپوزیشن والوں کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی گڑیا نے آج تین درجن لوگوں کو کھانے کی دعوت دے کر خطاب کیا، یہ حالات ہیں ان کے انشاللہ اگلے مہینے ان چوہوں کی دکان مکمل بند ہو جائیگی۔ مزید برآں وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔متفق تھے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔

ابھی تو سرپرائز آنا باقی ہیں، آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

اپوزیشن اور حکومت متفق تھے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ آخری پتہ ہم نے کھیلنا ہے۔جن لوگوں کا خیال تھا کہ عمران خان کو گرا دیں گے انہیں ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا۔ اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت گرا دیں گے، یہ اتنا آسان نہیں، ایک سرپرائز آج ملا، دوسرا 27 مارچ کو ملے گا۔اگلے 48 گھنٹے میں اتحادیوں کی طرف سے اعلان ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ جب نکلتے ہیں تو اس کا اثر ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بغیر کارروائی کے پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل کی گئی۔ایجنڈے میں کہا گیا کہ ایوان کے 152 ارکان کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ اجلاس میں مرحوم ارکان اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس 28مارچ بروز پیر تک ملتوی کر دیا۔

Recent Posts

کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا…

15 mins ago

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح…

23 mins ago

معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ پاکستان کب آرہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی مشہور فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ جلد پاکستان میں بھی…

33 mins ago

غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی…

40 mins ago

’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب…

53 mins ago

کسان کارڈ کے تحت پنجاب میں اب تک کتنے کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کسان خوشحال تو پنجاب خوشحال، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس عزم…

1 hour ago