صورتحال مسلسل پیچیدہ ہوتی جارہی ہے، سب سے عرض کروں گا۔۔۔، موجودہ سیاسی صورتحال میں عامر لیاقت کا سب کو مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ
صورتحال مسلسل پیچیدہ ہوتی جارہی ہے، سب سے عرض کروں گا جانے والوں کو کچھ نہ کہیں کچھ ماہ کی بعد ہے یہ سب واپس آئیں گے اس وقت اب کی کوئی نہ کوئی مجبوری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے بھی اس پر تفصیلی بات ہوئی ہے، میں نے کہا تھا ایم کیو ایم جائے گی مجبور ہے؟، ق اور باپ بھی اڑ جائیں گے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ باریک نکتہ یہ ہے کہ یہ تحریک عدم اعتماد ایک قرارداد ہے، قرارداد پر رائے دینے کا ہر رکن پارلیمنٹ کو بولنے سے لے کر ووٹ دینے تک کا حق ہے؟ عدم اعتماد میں اہم نکات شامل ہیں، مہنگائی، ریاست مدینہ بار بار بولنا، بدتریُن گورننس اور نااہل افراد اور غیر منتخب مشیران کا تسلط۔عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے اور محنت سے الیکشن لڑ کر اسمبلی تک خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنانے والے کڑھ کڑھ کر ایک دن پھٹ جائیں گے جنہیں کوئی بھی سہارا دے دے گا اس پر تماشا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے انہیں ذلیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا میں نے عرض کیا آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا ، میر شکیل الرحمن اور اپنے بھائی ابراہیم سے دور ہوا،گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خریدسکتاہے مجھے؟نہیں! قطعاًنہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں مگرآپ نے مجھے ضائع کردیا! انمول ہوں خان صاحب۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

23 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

35 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago