ریکوڈک منصوبہ گیم چینجر بلوچستان کو ترقی پرگامزن کریگا: وزیراعلیٰ بلوچستان

تحریر:مطیع اللہ مطیع

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ دشمن نوجوانوں کو ورغلا کر بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے لیکن ہم دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمنوں کے عزائم کوناکام بناکر عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاکر احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے، ریکوڈک منصوبہ گیم چینجر ہے جس سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی ،صوبے کے لوگ بدامنی ،غربت ،پسماندگی اور احساس محرومی کے دلدل سے نکل آئیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء سردارعبدالرحمن کھیتران ،حاجی محمدخان لہڑی ،نصیب اللہ مری ،مبین خان خلجی ،عبدالخالق ہزارہ ،کمانڈر 12کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ،چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا،سول و عسکری اعلیٰ حکام بھی موجود تھیں ۔میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ دشمن ہمارے نوجوانوں کو ورغلا کر صوبے کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتا رہا ہے لیکن ہم صوبے کے وسائل کو یہاں کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاکر احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں احساس محرومی کی آڑ میں ہمارے نوجوانوں کو شدت پسندی پر اکساتی رہی ہیں ہماری ترجیح ہے کہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر اپنے لوگوں کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں، بلوچستان میںامن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں ہر باشعور فرد اور حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ دیرپا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ،میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھا جائے ہمارے وسائل اور نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہیں جن سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے حال ہی میں ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے معاہدے کے تحت گیم چینجز منصوبے ریکوڈک پر دوبارہ کام کا آغاز ہونے جارہا ہے جس منصوبے کا معاہدہ کیاہے اس منصوبے سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی معاہدے میں بلوچستان کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایاگیا ہے پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ بلوچستان بدامنی، غربت،پسماندگی،اور احساس محرومی کی دلدل سے نکل آئے گا میرعبدالقدوس بزنجو نے ایکسی لینس ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لوگ بالخصوص نوجوان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ایوارڈ دینے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی ہے بعدازاںوزیراعلی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ طب تعلیم ادب کھیل موسیقی فلم و ڈرامہ سیکیورٹی سماجی خدمت سمیت دیگر شعبوں میں ایوارڈ دیئے گیئے تقریب کے دوران ملک کے معروف گلو کاروں اور فنکاروں کی جانب سے فن کا مظاہرہ کیاگیا

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ…

5 mins ago

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر…

14 mins ago

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

24 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

39 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

56 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

1 hour ago