حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف دینے کے لیےبڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی جس کے بعد تیل کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ منظوری وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت خوردنی تیل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، سیکریٹری صنعت و پیداوار، چئیرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا کہ آر بی ڈی پام آئل کی ماہانہ اوسط ریٹیل قیمت انتہائی غیر مستحکم ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اس کی قیمت میں تقریباً دگنا اضافہ ہواہے۔ وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ جنوری کے مہینہ میں پام آئل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور فی ٹن قیمت 1351 ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔

Recent Posts

جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے…

1 min ago

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

10 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

17 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

41 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

48 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

54 mins ago