پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے: میچل مارش

لاہور (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر میچل مارش کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں، ہمارا اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی جگہ ہے ، ٹیم بھی بہت اچھی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیےانہوں نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کل جیت کی خوشی منائی سب نے اکٹھے ڈنر کیا، بہت انجوائے کیا اور اب سب تازہ دم ہیں .
میچل مارش نے کہا کہ دورہ پاکستان میں یہ جیت بڑی شاندار رہی جو سیریز کے آخری سیشن میں ملی، مستقبل میں برصغیر کے ٹورز ہیں اس سیریز کی جیت کا فائدہ ہو گا، اب فوکس ون ڈے سیریز پر ہے سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن بھی ملیں گے .

انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز بھی ٹیسٹ سیریز کی طرح بہت اچھی ہو گی، ٹیسٹ سیریز اچھی اسپرٹ میں کھیلی گئی اب یہ سیریز بھی شاندار ہو گی .
آل راؤنڈر نے کہا کہ وائٹ بال سیریز سے پہلے مجھے بریک ملی جس کا فائدہ ہو گا، میں نے سیریز سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزارا پھر وائٹ بال سیریز کی تیاری کی، اسٹیو اسمتھ جیسے کھلاڑی کے نہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ نے تجربہ کار کھلاڑی کھو دیا .
انہوں نے کہا کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم بہت اچھی ہے ہم سب کے پاس موقع ہے کہ اچھا پرفارم کریں، آسٹریلیا وائٹ بال کی ایک نئی ٹیم ہے جبکہ پاکستان ٹیم تجربہ کار ہے، لاہور میں ہائی اسکو رنگ میچ ہوں گے اوس کا کردار بھی اہم ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں