فواد چوہدری24 گھنٹے کیلئے وزیراعظم بنے تو کیا کرینگے؟ وفاقی وزیر اطلاعات دل کی باتیں زبان پر لے آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ملک چلانا مشکل ہے ،اگر 24 گھنٹے کیلئے ملک کا وزیر اعظم بنا تو کچھ بھی نہیں کرسکوں گا ،پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔ شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے۔فواد چوہدری نے غیر ملکی میڈیا کوایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے کئی سیاسی سوالات کئے ۔ فواد چوہدری نے ایک سوال پر کہا کہ یہ ملک چلانا بہت مشکل ہے،

24 گھنٹوں میں کچھ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسئلوں کی بڑی گہری جڑیں ہیں، یہاں جو اب تک ہم نے کوششیں کی ہیں اس کا مسلسل ہونا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے دوران انٹرویو کہا کہ پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔جواب کے اختتام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس ملک کو چلانا بڑا مشکل کام ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا ایک گروپ بنا لیں اور اس کا نام ‘چھوٹا ڈان گروپ’ رکھ لیں، شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے۔مریم نواز کو فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ گھر پر آرام سکون کریں کیونکہ ابھی آپ کا وقت نہیں آیا۔وفاقی وزیر نے آخری پاکستانی فلم دیکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ آخری فلم انہوں نے ‘کھیل کھیل میں’ دیکھی تھی۔ انہوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شاندار فلم ہے باقی سب کو بھی لازماً دیکھنی چاہیے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کی آئینی عدالت کے قیام پر مشروط آماد گی، نیا مسودہ تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام نے آئینی ترمیم کا اپنا مسودہ تیار کر لیا۔ مولانا…

3 mins ago

تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے…

7 mins ago

دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم شہبازشریف

پھونکوں اور جادوٹونے سے کسی قوم نےترقی نہیں کی، وزیراعظم شہبازشریف اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم…

7 mins ago

پاکستان کے ورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹیلی ویژن ڈراموں افشاں ،شاہین، کالی دیمک اور کانچ کی گڑیا سے شہرت حاصل…

10 mins ago

نان فائلرز کے خلاف 14 اکتوبر کے بعد قانونی کارروائی ہو گی، ایف بی آر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں…

14 mins ago

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ…

21 mins ago