عمران خان کو کب الیکشن کروانے کا مشورہ دیاہے ؟ شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن بھی سوچ میں پڑ جائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میں نے عمران خان کو بجٹ کے بعد قبل از وقت الیکشن کا مشورہ دیاہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ اس کا نام عمران خان ہے ، اپوزیشن والے بیوقوف ہیں ، انہوں نے عمران خان کو جس مقبولیت پر پہنچا دیاہے میں آپ سے شیئر تو نہیں کر سکتا لیکن میں نے عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ بجٹ دینے کے فوری بعد الیکشن کی طرف جانا چاہیے ، یہ شیخ رشید کی رائے ہے ، کل پی ٹی آئی یہ نہ کہے کہ شیخ رشید کیسی باتیں کر رہاہے ، میں نے وزیراعظم عمران خان کو ایمرجنسی اور گورنر راج کی رائے دی لیکن انہوں نے مسترد کر دی ، یہ میری رائے ہے کہ اچھا اور غریبوں کیلئے بجٹ دینے کے بعد الیکشن کی طرف جائیں ، جو مقبولی عمران خان کو ملی ہے ، یہ درست وقت ہے کہ ہمیں قبل از وقت الیکشن کی طرف جانا چاہیے ، اگر وہ مسترد کر دیں تو وہ لیڈر ہیں ۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ ہائیکورٹ نے انتظامیہ کوراستے کھلے رکھنے کی ہدایت کی ہے، سرینگرہائی وے رینجرزاورایف سی کے حوالے کردیا ہے ،15 ہزارلوگوں کی امن وامان کیلئے ڈیوٹی لگائی ہے،ن لیگ کی سرینگرہائی وے پرجلسے کی درخواست مستردکردی، جے یوآئی کے پاس آج جلسے کی اجازت ہے،کل کی نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ مفرورقاتلوں کوبھی ووٹ کیلئے دبئی سے لایاجارہاہے، کسی کوکسی کاراستہ روکنے کی اجازت نہیں،ناظم جوکھیوکے قتل میں نامزدجام عبدالکریم دبئی سے ووٹ ڈالنے آرہے ہیں، آئی جی سندھ سے بات کی ہے،جام عبدالکریم کوگرفتارکریں گے، آج 4 بجے اجلاس میں جام عبدالکریم کانام ای سی ایل میں ڈالیں گے، جام عبدالکریم کانام انٹرپول میں بھی ڈالیں گے،ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

Recent Posts

9 مئی مقدمات: عمر ایوب، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو 30 اکتوبر تک پیش ہونے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عمر…

1 min ago

موٹروے پر تیزرفتار بس کی وین کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب تیز رفتار بس نے…

7 mins ago

ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیر کی شب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی…

14 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ ) انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ…

17 mins ago

پشاور؛سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج…

26 mins ago

میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتےہیں،بی ایس او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بی ایم سی یونٹ کی جانب سے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ…

28 mins ago