جےیوآئی(ف)کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سری نگر ہائی وے پرجلسہ کرنے پرجے یو آئی(ف) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔
عدالت میں جے یو آئی(ف) اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی اور مفتی عبداللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے این او سی کی خلاف ورزی پر جے یو آئی(ف) کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ 17 مارچ کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے بینچ نے جلسے رکوانے کی درخواست پر متعدد آبزرویشنز دیں،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پبلک ریلی کے لیے جگہ مختص کر کے ایس او پیز کے تحت این اوسی جاری کیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کی ریلی کے لیے سری نگر ہائی وے بلاک کرکے اسٹیج بنایا جارہا ہے،شہریوں کےآزادانہ نقل وحرکت،تعلیم اور کاروبار کرنے کے حقوق متاثر ہوں گے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ جے یو آئی(ف) کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں اوراین او سی کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جے یو آئی(ف) کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر جے یو آئی (ف) کےامیر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیر کی شب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی…

5 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ ) انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ…

9 mins ago

پشاور؛سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج…

17 mins ago

میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتےہیں،بی ایس او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بی ایم سی یونٹ کی جانب سے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ…

19 mins ago

شیخوپورہ: موٹر وے پر بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب بس اور مسافر وین کے…

24 mins ago

نوشکی ، گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

28 mins ago