نادیہ حسین نے تنقید کے بعدبیان کی وضاحت کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے احسن خان کے ٹاک شو ‘ ٹائم آّٹ ود احسن خان ‘ میں نئی ماڈلز سے متعلق خیالات کا اظہارکرکے نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان فیشن انڈسٹری کے جانے مانے چہروں میں سے ایک نادیہ حسین نے احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نئی ماڈلز پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے دورمیں سے زینب قیوم اور ونیزہ احمد کو پسندیدہ ماڈلز قراردیتے ہوئے اس وقت کو بہترین کہا، نادیہ کے مطابق اُسوقت ماڈلز”تعلیم یافتہ اور ایک جیسی خواہشات رکھتی تھیں”۔

موجودہ دورکی ماڈلزسے متعلق نادیہ کا کہنا تھا کہ نئی ماڈلزکی “کوئی کلاس یا شخصیت نہیں ہوتی”، یہی نہیں انہوں نے آج کل کے فیشن منظر میں تنوع پربھی اعتراض کیا اور خاص طور پر ماڈلز کے قد اور تعلیمی قابلیت سے متعلق شکایت کی۔

نادیہ نے کہا تھا کہ ، “پہلے تقریباً 70سے80 فیصد ماڈلزکا تعلق تعلیم یافتہ گھرانوں سے تھا، پھ ہر قسم کی لڑکیاں اس پیشے کا حصّہ بنیں، یہاں تک کہ کونسل اراکین کو بھی پرواہ نہیں کہ وہ لڑکیاں ان پڑھ ہیں یا ان کا قد ماڈلنگ کے حساب سے مناسب نہیں،اب فیشن ماڈلزکا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیارنہیں رہا”۔

نادیہ کا بیان سوشل میڈیا پرخاصا وائرل ہوا اور انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، ماڈل سارہ ذوالفقار نے نادیہ حسین کو عدم تحفظ کا شکار قراردیتے ہوئے کہا کہ دوسروں پرانگلیاں اٹھانے کے بجائے محنت سے کام کریں۔ سارہ نے انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ ،’میں نےایسے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ اورگھرانے بھی دیکھے جنہیں کسی چیزکاعلم نہیں ہوتا اوروہ دوسروں پرتنقید کرتےرہتے ہیں ‘۔

سارہ کے مطابق انہوں نے خود سے کم مواقع ملنے والی نوجوان ماڈلز کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ سب اعلیٰ کردارواخلاق کی مالک ہیں جو محنت اورجذبےسے کام کرتی ہیں، “ایسے بیان سے عدم تحفظ اوراشرافیہ کا احساس ہوتا ہے، جب آپ نے حقیقت میں کچھ نہیں سیکھا تو اتنے ‘تعلیم یافتہ’ ہونے کا کیا فائدہ “۔

تنقید کے بعد نادیہ نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ، ‘میں نے ماڈلزکے انتخاب کے معیار اورتعلیم پربات کی تھی، تنقید نہیں کی تھی’۔

نادیہ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی تعلیم کی طرف کھڑی ہیں، کیوں کہ سرمایہ زندگی اور وہ وہ واحد چیز ہے جو انسان کو بلندیوں تک پہنچاتی ہے، پڑھا لکھا شخص بلندی پرپہنچتا ہے اور اسے کسی شارٹ کٹ کی ضرورت نہیں پڑتی، ان پڑھ اور تعلیم یافتہ افراد کا موازنہ ایسا ہی ہے، جیسے کہ سیب اور کینو کا ہو۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے تبصرے کا دفاع کرنے والی نادیہ نے ویڈیو کا مختصر کلپ بھی شیئرکیا۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

9 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

32 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

46 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

52 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago