لاہور: PTI کا کیمپ جلا دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں لگا ہوا حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا کیمپ مبینہ طور پر آگ لگا کر جلا دیا گیا۔پی ٹی آئی کے کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ کے باعث کیمپ میں موجود کرسیاں، ٹینٹ اور بینرز جل گئے۔پولیس کی نفری آگ سے متاثرہ پی ٹی آئی کے کیمپ پہنچ گئی ہے۔