فرحان اختر کی پارٹی میں کترینہ کیف کی وکی کوشل کیساتھ شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار، ہدایتکار، اسکرین رائٹر، پلے بیک سنگر، پروڈیوسر، اور ٹیلی ویژن کے میزبان فرحان اختر کی جانب سے دی گئی پارٹی میں اداکارہ کترینہ کیف نے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ شرکت کی، اس خوبصورت جوڑی کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
ہفتے کے اختتام پر اداکار فرحان اختر کی جانب سے اپنے گھر میں معروف مگر اداکاروں کو دعوت دی گئی۔اس دعوت میں بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے شرکت کی جس میں کرن جوہر، چنکی پانڈے، ریتیش سدھوانی، اہلیہ، کترینہ کیف اور وکی کوشل شامل تھے۔


فرحان اختر کی جانب سے یہ پارٹی کیوں رکھی گئی اس کا تو میڈیا کو معلوم نہیں مگر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ پارٹی کسی آنے والے نئے پروجیکٹ کا شاخسانہ بھی ہو سکتی ہے جس میں سب ہی فنکاروں نے خوب سج دھج کر شرکت کی ہے۔
دوسری جانب شادی کر کے کروڑوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جانے والی جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل بھی اس پارٹی میں جاتے ہوئے خوب چمک رہے تھے۔