سجل اور احد کی طلاق کی وجہ کیا بنی؟ صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل اور احد کی طلاق کی خبریں تو ہر جانب ہی چل رہی ہیں اور پرستار اس کی وجہ جاننے کے لیے بھی بے چین ہیں . ایسے میں صحافی یاسر شامی نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک دعویٰ کیا ہے .


یاسر شامی کے ذرائع کا انہیں بتانا تھا کہ احد اپنی اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے جبکہ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


جوڑی کی علیحدگی کی وجہ یہ بتائی گئی کہ سجل نے یہ ماننے سے انکار کردیا تب ہی جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں . یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یاسر شامی نے یہ پوسٹ اب اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہے لیکن اس کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام پر تیزی سے گردش کررہے ہیں .
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے .
گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اب باقاعدہ طلاق کی خبریں سامنے آ رہی ہیں . اِن خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے .
احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی . دوسری جانب سجل علی کے اس عمل سے لاکھوں مداح بے حد رنجیدہ اور شش و پنج میں مبتلا نظر آ رہے ہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں