سجل اور احد کی طلاق کی وجہ کیا بنی؟ صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل اور احد کی طلاق کی خبریں تو ہر جانب ہی چل رہی ہیں اور پرستار اس کی وجہ جاننے کے لیے بھی بے چین ہیں۔ایسے میں صحافی یاسر شامی نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک دعویٰ کیا ہے۔
یاسر شامی کے ذرائع کا انہیں بتانا تھا کہ احد اپنی اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے جبکہ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی۔

جوڑی کی علیحدگی کی وجہ یہ بتائی گئی کہ سجل نے یہ ماننے سے انکار کردیا تب ہی جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یاسر شامی نے یہ پوسٹ اب اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہے لیکن اس کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام پر تیزی سے گردش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔
گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اب باقاعدہ طلاق کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔اِن خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی۔دوسری جانب سجل علی کے اس عمل سے لاکھوں مداح بے حد رنجیدہ اور شش و پنج میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

1 min ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

9 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

14 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

29 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

44 mins ago