خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، عمران اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ)عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں بلائیں تو یہ بیمار اور ملک سے باہر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمیر فروشی کا وقت ہو تو یہ پاکستان آتے ہیں، خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں عدالت کے حکم پر مکمل عمل کرنا ہے، کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑ اجتماع ہوگا، چوری کے پیسے عدم اعتماد کامیاب بنانے کےلیے استعمال ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لاکر اپوزیشن والوں نے اچھاکام کیا، پاکستان کی خارجہ پالیسی عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، کل کے جلسے میں عوام وزیراعظم کے ساتھ یکجہتی کرینگے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جام کریم پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں لیکن آئی جی خاموش رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے پرامن احتجاج کیا تو مقدمہ درج کرلیا، معیشت کے چلتے پہیے کے خلاف سازش ہورہی ہے۔