اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی پر معاملات طے پا گئے . ذرائع نے بتایا ہے کہ معاملات سی ای او پی آئی اے اور چیئرمین ایف بی آر کی ملاقات میں طے پائے ہیں .
پی آئی اے اپنے مسافروں سے ٹکٹس پر وصول ہونے والا ٹیکس ہر ماہ ایف بی آر کو جمع کرائے گا . پی آئی اے کی جانب سے جون تک ایف بی آر کو 1 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے .
پی آئی اے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ماہانہ 50 کروڑ روپے کی قسط ادا کرے گا . پی آئی اے نے مارچ کی 50 کروڑ روپے کی ڈیوٹی کی قسط ایف بی آر کو جمع کرا دی . پی آئی اے کے مسافروں کے ٹکٹس کی مد میں ایف بی آر کے مجموعی 4 ارب روپے واجب الادا ہیں .