اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مرکزی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دارالحکومت اسلام آباد میں 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کیلئے اپنے پرانے موسیقار اور سائونڈ سسٹم ساتھی محمد آصف عرف ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کرلیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے تصدیق کی کہ شرکا کا جوش بڑھانے کے لیے ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
علی نواز اعوان کے مطابق ماضی میں ڈی جے بٹ کے ساتھ 2014 کی احتجاجی تحریک میں سائونڈ اور میوزک سسٹم فراہم کرنے پر ہونے والے تنازعات حل ہو چکے۔ان کے مطابق پی ٹی آئی 27 مارچ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کے لیے عوام کے اعتماد کا ووٹ ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں ہونے والے جلسے میں میوزک اور سائونڈ سسٹم کے تقریبا تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…
پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…