کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے عوام کو مزید ورغلایا مگر اب قوم اسے مسٹر کلین نہیں مسٹر بین سمجھ رہی ہے ، جو مولانا کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے آج ان کی اپنی سیاست کا خاتمہ مولانا کے ہاتھوں ہوگا ، عمران نیازی پارلیمنٹ میں میچ ہارچکاہے عوامی طاقت سے بھی ان کوشکست سے دوچارکرینگے عمران نیازی مہنگائی،بےروزگاری،معاشی بدحالی،کاپہچان ہے ، مہنگائی مکاﺅمارچ کےلئے پی ڈی ایم کے قافلے ملک کے چاروں صوبوں سے رواں دواں ہے ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن ڈی آئی خان سے مہنگائی مکاﺅمارچ کی قیادت کرینگے جس میں بلوچستان سمیت بنوں،لکی،ٹانک،کرک،کوہاٹ،کے قافلے ہونگے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی مکاﺅمارچ کےلئے پی ڈی ایم کے قافلے ملک کے چاروں صوبوں سے رواں دواں ہے ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن ڈی آئی خان سے مہنگائی مکاﺅمارچ کی قیادت کرینگے جس میں بلوچستان سمیت بنوں،لکی،ٹانک،کرک،کوہاٹ،کے قافلے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کی قیادت میںلاکھوں افرادپرمشتمل گاڑیوں کے قافلے شام پانچ بجے ہکلہ انٹرچینج پہنچیں گے ، پشاوراورخیبرپشتونخواکے ہزاروںگاڑیوں پرمشتمل قافلے بھی ہکلہ انٹرچینج شام پانچ بجے پہنچ رہی ہیںیہ تمام قافلے ہکلہ انٹرچینج سے شام پانچ بجے مولانافضل الرحمن کی قیادت میں اسلام آبادپہنچیں گے اس کے ساتھ ساتھ سندھ اورپنجاب کے قافلے بھی شام تک اسلام آبادمیںداخل ہونگے ، پی ڈی ایم کے زیرقیادت یہ پاکستان کاتاریخی مثالی مارچ ہوگاجس میں لاکھوں افراد پورے ملک سے آئینگے اور کٹھ پتلی حکمران عمران نیازی پرعدم اعتمادکااظہارکرینگے اوریہ لاکھوں خلق خدا فیصلہ دینگے کہ عمران نیازی نہیںبلکہ پاکستان چاہئیے۔ عمران نیازی پارلیمنٹ میں میچ ہارچکاہے عوامی طاقت سے بھی ان کوشکست سے دوچارکرینگے عمران نیازی مہنگائی،بےروزگاری،معاشی بدحالی،کاپہچان ہے عمران نیازی مہلک بیماری ثابت ہوچکا ہے اس سے ملک اورقوم کونجات دلاناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے عمران خان کی کمالیہ جلسے میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی جتنابھاگ سکتے ہوبھاگ آپ کے پاس وقت کم ہے ، جو مولانا کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے آج ان کی اپنی سیاست کا خاتمہ مولانا کے ہاتھوں ہوگا ۔ مولانااوراپوزیشن قیادت کے خلاف جتنا وایلا کرنا ہے کرلے مگر ہم تمہیں پارلیمانی اور عوامی پچ پر بیک وقت شرمناک شکست سے دوچار کریں گے ، اب آپ عوام کو مزید نہیں ورغلا سکتے ، قوم اب تمہیں مسٹر کلین نہیں مسٹر بین سمجھ رہی ہے ۔ پاکستان کی سیاست کی سب سے بڑی برائی اورمہلک بیماری کپتان ، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ہے ۔
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…
ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…
کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…