لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی موت کیسے ہوئی ؟ پوسٹمارٹم رپورٹ نے کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں پولیس کی جواں سالہ لیڈی کانسٹیبل اقرا دختر نذیر احمد کی موت زہر کھانے کے سبب واقع ہوئی،کانسٹیبل اقرا نذیر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو مل گئی ہے . پولیس حکام کے مطابق اقرا نذیر کے خون کے نمونے و دیگر شواہد فارنزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اقرا کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا .

پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل اقرا کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر ایس پی عارف شاہ کو گرفتار کیاجائے گا، اقرا نذیر نے زہر کھایا یا کھلایا گیا؟ ایس پی عارف

شاہ سے تحقیق کی جائے گی، ایس پی عارف شاہ نے عبوری ضمانت لی تومنسوخ کرا کے گرفتار کریں گے، گزشتہ 3 ماہ میں عارف شاہ اور اقرا نذیر کی 900 سے زائد کالز ہوئیں ہیں، اقرا نذیر گزشتہ جمعہ پولیس لائن سے عارف شاہ کی سرکاری رہائش گاہ گئی اور پھراسپتال لائی گئی، اقرا کی نیم بیہوشی اور موت سمیت ایس پی عارف شاہ نے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی . پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل اقرا کا موبائل اور پرس غائب ہے، میت کے بعد غسل کے بعد لباس غائب کرنے کی فوٹیج بھی موصول ہوئی ہے، ایس پی عارف شاہ کے بیٹے اوراسٹاف کے اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں