اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں میں مہنگائی مکائو مارچ کا قافلہ تیزی سے اپنی منزل کی گامزن ہے تاہم مریم نواز کا ایک ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آنے سے زخمی ہو گیا ہے زخمی گارڈز کو حمزہ شہباز کے سیکیورٹی قافلے کی گاڑی میں ہسپتال روانہ کر دیا گیا . یاد رہے کہ لاہور سے اسلام آباد کی طرف جانے والے مسلم لیگ ن کے مارچ کے دوران سڑک پر سائن بورڈ راستے میں آ گیا .
کنٹینر پر موجود مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور دیگر شرکاء
کو کچھ لمحوں کے لیے نیچے ہونا پڑا . مسلم لیگ ن کے رہنما کنٹینر پر موجود تھے، جو حادثے سے محفوظ رہے، تاہم سائن بورڈ جو پل کے ساتھ تھا گزر گیا تو سب واپس کھڑے ہوگئے . اس طرح مریم نواز اور دیگر پل سے ٹکرانے سے بچ گئے . .
. .