عمران خان، ’سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ ، شوبز ستارے بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم وٹی وی انڈسٹری کے نامور ستارے بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں سامنے آگئے۔

ہمایوں سعید
صف اول کے اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے وزیر اعظم عمران خان کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کا مداح اُس وقت سے ہوں جب وہ ایک اسپورٹس مین تھے اور اب بھی ان کی قیادت کا فین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش اور دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنی مدت پوری کریں، اللہ ان کو سلامت رکھے۔


بلال قریشی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ عمران خان، سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ وہ 27 مارچ کو اپنے وزیراعظم کا ساتھ دینے کے لیے آرہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Bilal Qureshi (@bilal.qureshi)


عطا اللہ عیسی خیلوی
گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسے پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ستائیس مارچ کو سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں اور جلسے میں شرکت کریں، آج اگر ہم عمران خان کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو ہماری نسلوں کو پچھتانا ہوگا۔

فرحان علی آغا
اداکار فرحان علی آغا نے وزیرا عظم عمران خان کے لئے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہاکہ عمران خان نے جو جنگ شروع کی وہ بظاہر تو سیاسی جنگ ہے لیکن یہ حق اور ایمان کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان اصل مسائل کا شکار ہوئے ہیں اور یہ راستہ مشکل ہے، ہم اور ہماری دعائیں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

حنا خواجہ
ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ، ماڈل اور میزبان حنا خواجہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کبھی یہ نہیں چاہا کہ میں کسی کے بارے میں یا کسی کے لیے سخت الفاظ استعمال کروں لیکن مریم نواز صاحبہ آپ نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں کہوں ’آپ کے منہ میں خاک۔‘
انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے بقول آپ کے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترے جیسا پاکستان آپ لوگوں نے اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنادیا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے ان دشمنوں سے جو ہمارے ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ہیں۔
حنا خواجہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حفاظت کرے ہماری پاک افواج کی اور ان لیڈروں کی جو محب وطن ہیں، یہ ایک پاکستانی کی دلی دعا ہے، آمین۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hina Khwaja Bayat (@hinakhwajabayatofficial)


شان شاہد
نامور فلم اسٹار شان شاہد نےسوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر کو کوئی ہم سے نہیں چھین سکتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شئیر کردہ اپنے پیغام میں فلم اسٹار نے اپوزیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ پارلیمنٹ تو رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے۔


اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے ہمیں کرپٹ افراد سے سوال کرنے کی ہمت دی، آپ نے ہمیں غلامانہ نیند میں سوئی ماضی کی حکومتوں کے خلاف جگایا ،آپ ہمارے دلوں میں رہنے والی امید ہیں۔فلم اسٹار شان نے وزیراعظم کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ آپ سے لڑتے ہوئے یہ نہیں جانتے ہیں کہ ہم سب آپ کے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

رات گئے اپنے آڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔