آج ایک جلسہ نہیں تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، اسد عمر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ایک جلسہ نہیں ان شاء اللّٰہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان آج فیصلہ کر رہا کے سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے۔
آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. پاکستان آج فیصلہ کر رہا کے سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے. ایک خوددار خودمختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے. #iamImranKhan
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 27, 2022
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک خوددار خود مختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کریں گے۔