تاریخی عوامی سروے آگیا، عمران خان کی حکومت قائم رہنی چاہئے یا نہیں؟ عوام کی اکثریت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب، عوامی رائے پر مبنی سروے میں میں 53 فیصد شہریوں نے عمران خان کی حکومت قائم رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ صحافی شہزاد اقبال کی جانب سے اپنے پروگرام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ملک کے بڑے شہروں کی عوام کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کیا گیا۔

اس سروے کے دوران لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہیے یا انہیں ابھی بھی حکومت میں رہنا چاہیے۔اس سروے کے دوران 53 فیصد افراد نے وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت میں ہی رہنا چاہیے، جبکہ 46 فیصد افراد نے کہا کہ عمران خان کو اب چلے جانا چاہیئے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی اینکر پرسنز سے ملاقات کے حوالے سے شہزاد اقبال نے جیو نیوز سے ہی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے کہاکہ وہ بہت پر اعتماد ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ اتحادیوں اور منحرف ارکان سے رابطے میں ہیں، وہ عوامی مقبولیت کو دیکھ رہے ہیں، جب سے اپوزیشن عدم اعتماد لائی ہے تب سے ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور پی ٹی آئی کی دھرنے کے وقت جو مقبولیت تھی وہی مقبولیت اس وقت ہے۔