ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں، ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر مسلم لیگ ق کی قیادت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔
ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے۔مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی۔
ق لیگ کی کِس کِس سے ملاقات ہو گی؟
مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم سے ایک اور ملاقات آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ہو گی۔ق لیگ کی ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی۔
ملاقاتوں کے بعد حتمی فیصلے متوقع
مسلم لیگ ق کی قیادت ان ملاقاتوں کے بعد تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔