ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں، ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر مسلم لیگ ق کی قیادت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا .
ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے .

مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی .
ق لیگ کی کِس کِس سے ملاقات ہو گی؟
مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم سے ایک اور ملاقات آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ہو گی . ق لیگ کی ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی .
ملاقاتوں کے بعد حتمی فیصلے متوقع
مسلم لیگ ق کی قیادت ان ملاقاتوں کے بعد تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں